Electronics projects and repair الیکٹرونکس کے کارامد پروجیکٹس

 Electronics projects and repair

الیکٹرونکس پروجیکٹس عام طور پر شوقیہ تجربات کرنے والوں کے لئے تحریر کئے جاتے ہیں۔ ان پروجیکٹس میں سے اکثر ایسے پروجیکٹ بھی ہوتے ہیں جو کہ ان میں اس موضوع پر دلچسپی کو بڑھاتے ہیں۔ اس بلاگ میں جو پروجیکٹس دئیے گئے ہیں وہ صرف طلباء کے لئے ہی نہیں دلچسپ ہیں بلکہ ریڈیو اور ٹی وی سروس کرنے والے حضرات کے لئے بھی مفید اور کار آمد ہیں۔

ان پروجیکٹس میں سے اکثر ایسے پروجیکٹ ہیں جن کی ضرورت ریڈیو اور ٹی وی سروس کرنے والے حضرات کو اپنے روزمرہ سروس کے کام میں پیش آتی رہتی ہے۔ مثلاً ایل او پی ٹی ٹیسٹر۔ یہ ایک آسان اور سادہ سا پروجیکٹ ہر ٹیلی ویژن میکینک کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اس کی مدد سے وہ لائن آؤٹ پٹ ٹرانسفارمرکو آسانی سے ٹسٹ کرکے معلوم کر سکتا ہے کہ آیا وہ بالکل درست ہے یا اسکے اندر چند ٹرن شارٹ ہو چکی ہیں۔ اس قسم کا ٹسٹ کسے دوسری طرح ممکن نہیں ہے۔ اکثر حضرات صرف اندازے سے کام لیتے ہیں اور یہ تو نیا ٹرانسفارمر لگانے کے بعد ہی معلوم ہوتا ہے کہ خرابی کہیں اور ہے۔ اسی طرح اس بلاگ میں بہت سے دیگر پروجیکٹس ایسے بھی ہیں جن کی مدد سے نہ صرف وولٹیج وغیرہ کی درست پیمائش کی جا سکتی ہے بلکہ دیگر پرزوں کی درستی اور صحت کی جانچ بھی ہو سکتی ہے۔

امید ہے کہ یہ بلاگ اپنے میدان میں نہایت کار آمد ثابت ہو گی اور تمام میکینک حضرات اس کو اپنے لئے ایک نہایت سود مند اضافہ قرار دیں گے۔

جہانزیب خان 13 جون 2021

 



 

Comments

Popular posts from this blog

Microwave oven front panel keypad repair and modification

Sandwich maker or sandwich grill repair and maintenance

TP4056 li-ion 3.7v battery 18650 Charging Module Detail, Pinout and datasheet