How to extend wall clock battery life. Make your wall clock battery rechargeable. Life time battery.

 Wall clocks are present in every house, shop and office. Typical wall clocks run on 1.5V dry battery cell. In older days such wall clocks were running more than a year on a single AA size 1.5V battery cell. But now a days due to financial problems manufacturers of wall clocks have degraded their wall clock machine design and such wall clocks are consuming much more battery and such batteries could not last more than a month or two in normal typical wall clocks.

Lifetime wall clock battery
Lifetime wall clock battery 3.7V rechargeable


وال کلاک تقریبآ ہر گھر، آفس اور دکان میں موجود ہوتا ہے۔ اکثر وال کلاک کوارٹرز ٹائپ میکنیزم کے ہوتے ہیں جو ایک ڈیڑھ وولٹ کے ڈرائی بیٹری سیل سے چلنے والے ہوتے ہیں۔ یہ وال کلاک ری چارج ایبل بیٹری سیل کے آنے سے پہلے کے وقت کے ہیں۔ اس وجہ سے ان میں نان ری چارج ایبل ٹائپ بیٹری سیل لگا کر ہی پاور دی ہوتی ہے۔
وقت کے ساتھ اور چلنے کے ساتھ آہستہ آہستہ یہ بیٹری سیل کمزور پڑ جاتا ہے اور اس کے وولٹیج اپنی شرح وولٹیج ڈیڑھ وولٹ سے نیچے چلے جاتے ہیں۔ جس کے باعث گھڑی کا آہستہ چلنا ، رک رک کر چلنا یا مکمل طور پر رک جانے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورت حال کا حل بیٹری سیل کی نئے سے تبدیلی ہے۔ جب گھڑی میں نیا سیل لگا دیا جاتا ہے تو گھڑی دوبارہ چل پڑتی ہے۔
موجودہ دور میں کمرتوڑ مہنگائی نے ہر چیز کی قدر و قیمت انتہائی بڑھا دی ہے۔ بیٹری سیل اور کاپر وائر کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں۔ کاپر وائر کا استعمال گھڑی کے سٹیپر موٹر کی کوائل میں ہوتا ہے۔ پہلے وقتوں میں جب کاپر کی قیمت کم تھی اس وقت گھڑیاں بنانے والے اس میں پوری تعداد کے چکروں والی کوائل کا استعمال کرتے تھے۔ مگر بعد میں انہوں نے تجربہ کرکے اس کائل کے چکر کم کر ڈالے۔ کم چکر کے کوائل والی گھڑی بھی چلتی ہے۔ اور وقت بھی درست بتاتی ہے۔ مگر کم چکر والی کوائل بیٹری سیل سے زیادہ کرنٹ لیتی ہے کیونکہ اس کی امپیڈنس کم ہوتی ہے۔ اس طرح بیٹری سیل کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔ اور بیٹری سیل جلد ختم ہو جاتے ہیں۔ اور گھڑی کو رواں دواں رکھنے کے لئے جلدی جلدی بیٹری سیل بدلنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور اس طرح کسٹمر کے لئے پریشانی اور بار بار خرچہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔
اس مسئلہ کے دو حل ہیں۔ ایک حل یہ ہے کہ اگر آپ ایک اچھے ٹیکنیشن ہیں اور الیکٹرونکس و بجلی کے کام کا تھوڑا تجربہ رکھتے ہیں۔ نیز آپ کے پاس چند ضروری اوزار اور میٹریل جیسا کہ پنتالیس نمبر کی تار اور سولڈرنگ آئرن یا کاویہ موجود ہے تب آپ گھڑی کی مشین کھول کر اس کی کوائل میں مزید اتنے پنتالیس نمبر کاپر وائر کے چکر ڈال دیں جتنی آپ کو اس میں جگہ ملے اور کوائل اپنی جگہ پر لگ سکے۔ اس طریقے سے آپ کی گھڑی کے کوائل کی امپیڈنس بڑھ جائے گی۔ اور اس کی برقی مقناطیسی طاقت بھی بڑھ جائے گی۔ جس کے باعث آپ کی لگائی ہوئی بیٹری بہت لمبے عرصے تک گھڑی کو بغیر روک ٹوک اور وقت خراب کئے چلا پائے گی۔ اس کے علاؤہ ایسی گھڑی میں اگر آپ پرانے اور ریٹائرڈ سیل بھی لگائیں گے تو وہ بھی اسے چلا پائیں گے۔
جبکہ دوسرا طریقہ ری چارج ایبل بیٹری سیل کا استعمال ہے۔ اگر آپ کو ایک عشاریہ تین وولٹ کا ملے تو اسے چارج کرکے براہ راست گھڑی میں لگا کر اسے چلا سکتے ہیں اور سیل ڈسچارج ہونے پر اسے دوبارہ چارج کر سکتے ہیں۔ لیکن آج کل ایک عشاریہ تین وولٹ کا بیٹری سیل تلاش کرنا کافی مشکل ہے۔ عام طور پو تین عشاریہ سات وولٹ کی بیٹری ری چارج ایبل بہت عمومی ہر جگہ سے مناسب ریٹ پر دستیاب ہے۔ یہ بیٹری اکثر پرانے خراب موبائیل فون سے بھی آپ کو مل جاتی ہے۔ اس بیٹری سے براہ راست وال کلاک کو نہیں چلایا جا سکتا۔ بلکہ ایک ایسا الیکٹرونک ریگولیٹر سرکٹ لگا کر آپ اسے چلا سکتے ہیں جو تین اعشاریہ سات وولٹ سے ایک اعشاریہ پانچ وولٹ ریگولیٹیڈ بنا کر گھڑی کے مشین کو مہیا کرے اور اسے چلائے۔ اس کے علاؤہ آپ اس بیٹری کے ساتھ ایک چھوٹا سولر پینل لگا کر اسے سولر پاور سے لائف ٹائم فری چارج کر سکتے ہیں۔ یا پھر پانچ وولٹ موبائل چارجر کے ساتھ ایک مناسب لیتھیم بیٹری ماڈیول لگا کر اسے گھر کی بجلی سے بھی چارج کر سکتے ہیں۔
اس کے لئے سرکٹ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ اور اوپر بھی یہ سرکٹ دیا ہے جبکہ ذیل میں بھی دیا جا رہا ہے۔ اور اس کی تفصیل ذیل کے پیرائے میں دیا ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

Microwave oven front panel keypad repair and modification

Sandwich maker or sandwich grill repair and maintenance

TP4056 li-ion 3.7v battery 18650 Charging Module Detail, Pinout and datasheet