Posts

Showing posts from December, 2024

Islamic post. When ans where first time idols worship is started? Who started?

  بتوں کی پوجا سب سے پہلے کس نے کی؟ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد میں کیسے بت پرستی شروع ہوئی؟ سب سے پہلے کس کا بت بنایا گیا؟ سب سے پہلے وہ کون شخص تھا جس نے بت بنایا؟ آخر کیا وجہ تھی کہ ایک اللّٰہ کو ماننے والوں کو بتوں کی ضرورت پڑ گئی؟ آج کی ویڈیو میں ان تمام سوالوں کے جوابات آپ کو مل جائیں گے۔ حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کے ایک سو چھبیس برس بعد حضرت نوح علیہ السلام پیدا ہوئے۔ بعض روایات میں یہ وقت ایک سو چھیالیس سال بتایا جاتا ہے۔ مشہور تاریخ دان مقاقل لکھتے ہیں کہ حضرت نوح علیہ السلام کا اصل نام السکن تھا ، جبکہ کچھ روایات میں ان کا اصل نام الساکن اور عبد الغفار لکھا گیا ہے۔ لیکن جب حضرت نوح علیہ السلام چالیس سال تک روتے رہے تو ان کا نام نوح پڑھ گیا۔ نوح کے لغوی معنی بہت زیادہ کثرت سے رونے والے کے ہیں۔ حضرت نوح علیہ السلام کے والد مومن تھے۔ حضرت نوح علیہ السلام کے والد کا نام شیس تھا اور والدہ ماجدہ کا نام قیشوش بنت قابیل تھا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کو تب نبوت عطا فرمائی جب بتوں کی پوجا عروج پر پہنچ چکی تھی۔ ہر طرف شرک کا بول بالا ہو چکا تھا۔ لوگ گمراہی میں ڈوب ...