بجلی کی بنیادی معلومات
بجلی ایک اعلی ایجاد اور بہت بڑی نعمت ہے۔ بجلی کو اگر اچھے طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ بہت اچھا دوست ہے
مگر اسے طریقے سے اور احتیاط سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ ایک خطرناک اور جان لیوا دشمن ثابت ہوتی ہے۔
بجلی کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ پہلی قسم اے سی بجلی ہے جو گھروں اور دفاتر میں استعمال ہوتی ہے۔ جبکہ دوسری قسم ڈی سی بجلی ہے جسے بیٹریوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اور موٹر گاڑیوں میں استعمال کی جاتی ہے۔
بجلی یا تو جینریٹر چلا کر پیدا کی جاتی ہے یا بیٹریوں سے جیسے کہ تیزاب والی بیٹری سے یا اجکل سولرپینل یا شمسی بیٹری کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے۔ تیزاب والی بیٹری جب ایک دفعہ بجلی پیدا کر لے تو وہ لو ہو جاتی ہے اور اسے کام میں لانے کے لیے اسے دوبارہ اتنی ہی مقدار میں بجلی دے کر چارج کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ شمسی بیٹری یا سولر بیٹری کو جب تک سورج کی روشنی ملتی رہ گی وہ بجلی بناتا رہے گا۔
جو گھروں میں ہمیں بجلی مہیا کی جاتی ہے وہ گورنامنٹ کے بڑے بڑے جینریٹرز کو پانی، گیس اور کوئلے سے چلا کر پیدا کی جاتی ہے۔ جبکہ موٹر گاڑیوں میں بجلی ان کے جنیریٹر یا آلٹرنیٹر جو کہ اس کے انجن کے چلنے سے چلتا ہے، سے پیدا کی جاتی ہے۔ یہ آلٹرنیٹر گاڑی کے بیٹری کو چارج بھی کرتا ہے۔
گھروں کو بجلی اے سی 220 وولٹ اور 50 ہرٹز فریکونسی کی صورت میں مہیا کی جاتی ہے جبکہ موٹر گاڑیوں میں یہ بجلی 12 وولٹ ڈی سی کی صورت میں استعمال میں لائی جاتی ہے۔ جبکہ کچھ بڑی گاڑیوں میں 24 وولٹ ڈی سی کا نظام بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈی سی بجلی میں فریکونسی کا ذکر نہیں ہوتا کیونکہ ڈی سی بجلی کی فریکونسی صفر ہوتی ہے۔
بجلی کے حوالے سے میری اس بلاگ میں اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں پوسٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ میری ویڈیوز دیکھتے رہیے اور پوسٹس پڑھتے رہیے تاکہ آپ کو اہم ترین معلومات ملتی رہیں۔

Comments
Post a Comment