گاڑی کے پچھلے پہیئے کی بریک کی مرمت
یہاں ویڈیو میں تمام تفصیلات کو دکھایا گیا
ہے ویڈیو حسب ذیل ہے:
گاڑی کے پچھلے بریک اس کو روکوانے میں نہایت اھم کردار ادا کرتے ہیں۔ سمجھو اگر ایک گاڑی میں پچھلے بریک موجود نہ ہوں اور آپ معیاری 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر سفر کر رہے ہوں اور اچانک گاڑی روکنے کی ضرورت پیش آ جائے تو یقینا آپ نہیں روک سکیں اور حادثہ پیش آ جائے۔ حالت اس وقت اور زیادہ خطرناک ہو گی کہ اگر رفتار معیاری رفتار سے زیادہ ہو اور گاڑی کو روکنے کی ضرورت پیش آ جائے۔ پچھلے بریک اگلے بریک کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔ یہ اس طریقہ سے کرتے ہیں کہ جب بریک لگائے جاتے ہیں تو بریک کا ہائڈرالک محلول پہلے پچھلے بریکوں کو لگاتا ہے اس کے بعد محلول اگلے بریکوں کو مہیا کیا جاتا ہے۔
گاڑی کا اگر بریک لگانے پر بریک پیڈل نیچے گاڑی کے فرش پر جائے تو اس کا سبب پچھلے بریکوں کا زیادہ گھسا ہوا ہونا ہوتا ہے۔ اگر پچھلے پہیئے کے بریک کے شو بہت زیادہ گھسے ہوئے ہوں یا بریک صحیح طور پر عود (ایڈجسٹ) نہ کی گئی ہو تو اس کو لگانے کے لیے بریک سسٹم بہت سا محلول پچھلے بریک سلنڈر میں بھیج کر بریک لگانے کی کشش کرتا ہے اور نتیجے کے طور پر بریک پیڈل بہت نیچے چلا جاتا ہے اور بریک صحیح طور پر لگ نہیں پاتی۔ اس مسئلے کا حل گھسے ہوئے بریک شو کی تبدیلی اور اس کے بعد بریک سسٹم کی ایڈجسٹمٹ کرنا ہے۔
ایک اور مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب آپ اپنے گاڑی کے پچھلے پہیے کو بریک محلول سے لتھڑا ہوا پائیں یا بریک محلول کی کمی پائیں۔ اس کی وجہ بریک سلنڈر کا لیک ہونا ہے۔ پچھلا بریک سلنڈر ایک سادر سا ہایئڈرالک سلینڈر اور اس کے دونوں سروں پر پسٹن اور ان پسٹن پر ربڑ رنگز چڑھائے ہوتے ہیں۔ یہ رنگز ہایئڈرالک پریشر کو روک کے رکھے اور دونوں پسٹن پریشر سے باہر نکل کر بریک لگاتے ہیں۔
Comments
Post a Comment