Dua duua duaa method and benifits

Dua duua duaa method and benifits 

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

دعا عبادت ہے

مقدمہ


دعا کی اہمیت و فضیلت

نبي نے فرمایا: الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ.

دعا عبادت ہے تمھارے رب کا فرمان ہے ۔ " تم مجھ سے دعا

کرو، میں قبول کروں گا ۔ (سنن ابی داود: 1479(

اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ کوئی چیز معزز نہیں

رسول اللہ نے فرمایا: لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللهِ مِنَ الدُّعَاءِ .

اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ کوئی چیز معزز نہیں ۔ (مسند احمد :

8748(

اللہ تعالیٰ خود بندے کو دعا کرنے کے لیے پکارتا ہے

نبی نے فرمایا: يَنزِلُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ حِيْنَ يَمْضِى ثُلث اللَّيْلِ الأوّلُ فَيَقُولُ أَنَا المَلِك

أنَا الْمَلِكُ مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيْبَ

لَهُ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي

فَأَغْفِرُ لَهُ فَلَا يَزَالُ كَذلِكَ حَتّى يُضِيءَ الْفَجُرُ .

جب رات کا پہلا تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان

دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں بادشاہ ہوں ! میں بادشاہ ہوں ! کون ہے جو مجھ سے دعا کرے کہ میں اسے قبول کرلوں؟ کون ہے جو مجھ سے سوال کرے کہ میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے کہ میں اسے بخش دوں؟ مسلسل طلوع فجر تک اسی طرح ہوتا رہتا ہے۔

دعا تقدیر کو بھی بدل سکتی ہے)صحیح مسلم : 1772(

رسول اللہ نے فرمایا: لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعاءَ وَلَا يَزِيدُ فِي الْعُمُرِ إِلَّا الْبِرُّ.

کوئی چیز تقدیر کو نہیں بدل سکتی سوائے دعا کے اور کوئی چیز عمر

میں اضافہ نہیں کر سکتی سوائے نیکی کے۔ دعا ضرور فائدہ دیتی ہے (سنن الترمذي : 2139)

رسول اللہ نے فرمایا: إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنزِلُ فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللهِ بِالدُّعَاءِ.

دعا اس کے بارے میں بھی فائدہ دیتی ہے جو کچھ نازل ہو چکا اور

اسکے بارے میں بھی جو نہیں اترا، پس اللہ کے بندو تم پر

دعا کرنا لازم ہے۔ (سنن الترمذی : 3548(


Previous Post
Next Post

0 Comments: