3rd class boiler engineer exam instructions for boiler engineers Urdu Hindi

Boiler engineer examination exam instructions for 3rd class boiler engineering students:

 تھرڈ کلاس بوائیلر انجینئر امتحان کی تیاری کے لئے چند ہدایات



جیسا کہ ہم لوگ جانتے ہیں کہ بوائیلر اہم اور خطرناک مشینری ہے۔ ہم اس کے لئے کہ اس کے بغیر پلانٹ نہیں چلائے جاسکتے اور اس کی ورکنگ (اپریشن) میں چھوٹی سی کو تاہی بہت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے۔ جس میں اپریٹر کی جان بھی جاسکتی ہے۔ قریبی بلڈنگ کے نقصان کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگ مریا زخمی بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لئے ان اپریٹرز کو ہی ہو ائیلر انجینئر کا امتحان دینا چاہئے جو بوائیلر کی اپریشن میں مہارت رکھتے ہوں۔ صرف امتحان پاس کر لینا ہی کافی نہیں ہوتا۔

کام کو سیکھنے کا شوق دل میں ہر وقت رہنا چاہئے چونکہ یہ کتاب تھرڈ کلاس بوائیلر انجینئر کے امتحان کی تیاری کے لئے ترتیب دی گئی ہے اس لئے اس میں صرف بنیادی سطح کی Information ہی آپ کو ملیں گی۔

 

بوائیلر کا امتحان دینے کے اہل لوگ


1۔ بوائیلر اپریٹر فائر مین جو صرف بوائیلر کی اوپریشن کا کام کرتے ہیں۔

2۔ بوائیلٹر کے علاوہ دوسری مشینری مثلا واٹر ٹریٹ منٹ پلانٹ ۔ ریفریجریشن سیکشن انسٹرو مینٹ وغیرہ وغیرہ کے اپریٹرز خواہ وہ بوائیلٹر ہاؤس ہی میں کیوں نہ کام کر رہے ہوں اس امتحان کے اہل نہیں ہوتے۔

3۔ اس امتحان کے لئے بنیادی شرط عمر 21 سال ہونی چاہئے۔

4۔ بوائیلر پر کام کرنے کا تجربہ 6 سال سے کم نہیں ہونا چاہئے۔

5۔ یہ امتحان زبانی امتحان ہوتا ہے۔ اس میں پیپرز نہیں لئے جاتے۔ یعنی پریکٹیکل ہوتا ہے۔

6۔ اگر طالب علم نے صرف کلینیکل انجینئرنگ میں ایسوسی ایٹ 3 سالہ ڈپلومہ پاس کیا ہو تو صرف ایک سال بوائیلر پر سروس کرنے کے بعد اس امتحان کا اہل ہو جاتا ہے۔ بشرطیکہ اس کی عمر 21 سال ہو مکینیکل ایسوی این انجینئر کے ڈپلومہ کے علاوہ کوئی ڈپلومہ ہو تو اس امتحان میں ایک سال کی سروس کے ساتھ داخل نہیں ہو سکتا۔

7۔ صرف Bsc کمینیکل انجینئر ایک سال کی بوائیلر اپریٹر کی سروس کرنے کے بعد ڈائریکٹ سیکنڈ کلاس کے امتحان میں داخلہ بھیج سکتے ہیں۔ BSC کمینیکل انجینئرنگ کے علاوہ کسی اور ٹیکنالوجی کے انجینئرز کو اس سہولت کے ساتھ امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوتی۔

8۔ داخلہ فارم بوائیلر انجینئر نگ بورڈ سے حاصل کر کے اور مقررہ تاریخ تک پر کر کے بورڈ کے دفتر جمع کروا دیئے جاتے ہیں۔ ہر امتحان کے لئے علیحدہ علیحدہ امتحانی فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ داخلہ فارم گورنمنٹ Gezzeted آفیسر یا ڈیوٹی مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔ داخلہ فارم Bsc اور داخلہ فیس دستی یا بذریعہ ڈاکہ بھیجی جا سکتی ہے۔

9۔ بورڈ کا عملہ آپ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد آپ کی سروس کی تصدیق کے لئے متعلقہ فیکٹری کو رجسٹرڈ خط لکھے گا۔ اگر متعلقہ فیکٹری مالکان آپ کی سروس کی تصدیق کر دیں تو
آپ کو امتحان میں شریک ہونے کا اہل قرار دیا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

Microwave oven front panel keypad repair and modification

Sandwich maker or sandwich grill repair and maintenance

Lead Acid Battery: How Do They Work? Working Principle